کشمیر دنیا کے انتہائی کشیدگی والے مقامات میں شامل

سڈنی (این این آئی) انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے گلوبل پیس انڈیکس پورٹ2025 میں جموں و کشمیر کے متنازعہ خطے کو دنیا کے انتہائی کشیدگی والے مقامات میں سے ایک قرار دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی طرف سے سڈنی میں جاری کیے گئے انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال جنگ بندی کے معاہدے کی نزاکت اور اسے لاحق خطرات کی نشاندہی کرتی ہے۔ انڈیکس میں بھارت کو’امن کی درمیانی حالت کے ساتھ 115 ویں نمبر جبکہ یوکرین اور روس کو 163 ممالک کی درجہ بندی میں سب سے نیچے رکھا گیا ہے۔ انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روز تک سخت تنازعہ رہا اور یہ گزشتہ کئی برسوں میں دونوں کے درمیان ایک مہلک کشیدگی تھی۔رپورٹ میں کہا کہ اگلے سال کشمیر کے علاقے میں تنازعہ بڑھنے کا بہت زیادہ امکان ہے، اگرچہ جوہری حملے کا امکان بہت کم ہے، لیکن متنازعہ علاقے تک محدود کوئی بھی روایتی مہم اب بھی میدان جنگ میں بھاری نقصان پہنچا سکتی ہے اور آسانی سے کشمیر کے علاقے سے باہر پھیل سکتی ہے۔کشمیر پر تنازعہ کافی حد تک بڑھ سکتا ہے اور ایک مکمل جنگ کی شکل اختیارکر سکتا ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس 2025 نے اہم مقامات اور خطوں کی نشاندہی کی ہے جہاں تنازعات کے خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور بڑی جنگوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔انڈیکس میں آئس لینڈ کو دنیا کا سب سے پرامن ملک قرار دیا گیاہے۔ اسکی یہ پوزیشن 2008 سے برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں