سی جے پی کے احتجاج میں ہما قریشی اور عمران خان کی بھی شرکت، طلبہ سے اظہار یکجہتی

تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج میں بالی ووڈ کے کئی نامور فنکار بھی شریک ہو رہے ہیں۔

آج احتجاج کا 49واں روز ہے جس میں بالی ووڈ کے کئی مشہور فنکاروں جیسے عمران خان، ہما قریشی، ساقب سلیم اور گلوکار میکا سنگھ نے شرکت کر کے طلبہ کی حمایت کا اظہار کیا۔

عمران خان بھی مارچ میں شریک:
عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان بھی ممبئی میں ہونے والے احتجاج کے دوران طلبہ کے ہمراہ مارچ میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ان طلبہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آئے ہیں جن کی محنت کو نظر انداز کیا گیا ہے، اور یہ ملک کے مستقبل کی لڑائی ہے۔

ہما قریشی اپنے بھائی کے ہمراہ مارچ میں شریک:

اداکارہ ہما قریشی اپنے بھائی ساقب سلیم کے ہمراہ نئی دہلی کے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہوئیں اور طلبہ کے ساتھ مارچ کیا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈینز بھی مارچ میں شریک:
اسٹینڈ اپ کامیڈین ابیش میتھیو اور رونق راجانی بھی ممبئی احتجاج میں شریک ہوئے، جنہیں پولیس نے حراست میں لیا، تاہم بعد ازاں دونوں کو رہا کر دیا گیا۔

میکا سنگھ کا ہمایتی بیان:
گلوکار نے بھی پولیس کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ہر شہری کو پرامن احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے اور طلبہ پر طاقت کا استعمال، خصوصاً خواتین کے ساتھ غلط سلوک، ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ سی جے پی کی قیادت میں جاری احتجاج تعلیمی اصلاحات کے مطالبات کے سلسلے میں جاری ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد اس معاملے پر ملک بھر میں بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں