’تم میری زندگی کی سب سے بدصورت عورت ہو‘، بھارتی اداکارہ نے شوہر کیجانب سے علیحدگی کی کہانی سنادی

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی نامور اداکارہ اپارہ مہتا نے شوہر کی جانب سے علیحدگی کی کہانی سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور ڈرامے ‘کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی’ میں اپنے کردار کے حوالے سے مشہور اداکارہ اپارہ مہتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے شوہر اداکار درشن جاری والا سے طویل عرصے سے جاری علیحدگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک شو کے سلسلے میں امریکا میں تھیں جہاں سے انھوں نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کو فون کیا، جس پر درشن نے کہا کہ انہیں ایک اہم بات کرنی ہے۔
اپارہ مہتا کا کہنا تھا کہ بھارت واپس آنے کے بعد شوہر درشن نے کہا کہ وہ اب اس شادی کو مزید نہیں چلانا چاہتے۔
اداکارہ کے مطابق مجھے میرے شوہر نے مزیدکہا کہ اب ہمیں الگ ہو جانا چاہیے کیونکہ اب مجھے تم سے محبت نہیں رہی، اب تم مجھے پسند نہیں ہو اور تم میری زندگی میں ملنے والی سب سے بدصورت عورت ہو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں اپنی شوٹنگ پر چلی گئی، میں صبح 5 بجے ہی امریکا سے واپس پہنچی تھی، اس لیے شوٹنگ کے دوران وقفوں میں مجھے بار بار اونگھ آ رہی تھی، بعد میں جب میری طبیعت پوری طرح بحال ہوئی تو میں نے سوچا درشن نے ابھی کیا کہا؟ ان کا مطلب یقیناً وہ نہیں ہو سکتا جو انہوں نے کہا۔
اپارہ نے مزید انکشاف کیا کہ درشن بالآخر ان کا گھر چھوڑ کر چلے گئے، لیکن گھر کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں، وہ جب چاہیں واپس آسکتے ہیں، لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ شاید وہ کبھی نہ آئیں، میں پورے یقین سے کہتی ہوں کہ انہیں میرے جیسا اور مجھے ان جیسا کوئی نہیں ملے گا لیکن الگ رہنے کے باوجود برسوں سے ہم دونوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں