لسبیلہ(بیوروچیف)این آر ایس پی کی مبینہ ناانصافیوں پر تحصیل بیلہ موضع سرینواری گوٹھ دینار شاہوک کے رہائشی محمد حسن شاہوک کا شدید ردعمل, موضع سرینواری گوٹھ دینار شاہوک بیلہ کے رہائشی محمد حسن شاہوک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آر ایس پی (NRSP) کے ادارے نے ہمارے گوٹھ میں پانی کی قلت کے حل کے لیے جو واٹر بورنگ اور ٹینکی کا منصوبہ دیا، وہ صرف دو من پسند گھروں تک محدود رہاہے ان کا کہنا تھا کہ پورے گوٹھ کے لیے واٹر بورنگ کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن چند مخصوص افراد کو فائدہ پہنچا کر باقی گوٹھ کو مکمل نظرانداز کر دیا گیاانہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گوٹھ میں نہ صرف پانی کا بحران جوں کا توں برقرار ہے بلکہ این آر ایس پی کی جانب سے فراہم کردہ سولر پلیٹیں بھی صرف چنیدہ گھروں میں تقسیم کی گئی ہیں، جو سراسر ناانصافی اور اقربا پروری کی مثال ہےمحمد حسن شاہوک نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی، سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور این آر ایس پی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ پورے گوٹھ کو برابری کی بنیاد پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔*

