میر ضیاء اللہ لانگو کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،فیض سمالانی

خالق آباد(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر یونین کونسل زہرازئی کے وائس چیئرمین فیض سمالانی، میر نزیر احمد لانگو یونین کونسل سور کے چیرمین میر عبدالغفار لانگو، میر عبدالغفار شاہوانی،حافظ بلال احمد لانگو ودیگر نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہو انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کی کامیابی قلات خالق آباد کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اور ان کی قیادت میں قلات، خالق آباد اور ملحقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نیکہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اور امید ہے کہ بطور رکن صوبائی اسمبلی وہ تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں