شادی شدہ زندگی بہت اچھی گوہر بہترین شوہر:کبریٰ خان

لاہور: اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا رشتہ اعتماد، احترام اور باہمی تعاون پر قائم ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کبریٰ خان نے کہا کہ الحمد للّٰہ! شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور گوہر ایک بہترین شوہر ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے قبل کئی سال کی دوستی نے ہمارے رشتے کو مزید مضبوط بنایا، کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے پہلے ہی اچھی طرح واقف تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں