ایشیائی موسیقی کی الگ کیٹیگری،بی ٹی ایس کا گریمی کا بائیکاٹ

سیئول: دنیا بھر میں مقبول جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس نے آئندہ سال ہونے والے عالمی شہرت یافتہ گریمی ایوارڈز میں اپنا کوئی بھی گانا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایوارڈ انتظامیہ نے 2027 کی تقریب میں پہلی بار ایشیائی پاپ موسیقی کے لیے ایک الگ کیٹیگری شامل کرنے کا اعلان کیا۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق بی ٹی ایس کے تمام سات اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سال گریمی ایوارڈز کے لیے اپنی موسیقی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ موسیقی کو کسی علاقے یا زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے بجائے اس کی اصل روح کے مطابق پسند کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں