لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکار اور انسانی حقوق کے کارکن مارک روفالو نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کوجنونی قاتل قرار دے دیا۔
مارک روفالو نے ایکس پر نیتن یاہو کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کی جانب سے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو برطرف کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے پر سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور لکھا کہ آپ نے اپنے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے والے شخص کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لابنگ کی ہے ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے جنگی جرائم بھی ختم ہو جائیں گے ، آپ قانون اور انصاف سے بچ نہیں سکیں گے ، آپ لابنگ کر کے تاریخ کو مٹا نہیں سکیں گے ، آپ جنونی قاتل ہیں اور آپ کو ہمیشہ بطور جنونی قاتل ہی یاد رکھا جائے گا۔

