معمر رانا میرے بیٹے کی طرح ، میں انہیں 1روپیہ دوں کسی کو کیا:سنگیتا

لاہور: ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی آنیوالی فلم مکھو کے لیے معمر رانا کو ادا کیے جانے والے معاوضے بارے گردش کرنیوالی خبروں پر وضاحت پیش کر تے ہوئے کہاکہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ معمر رانا میرے بیٹے کی طرح ہیں۔

میں انہیں 1 روپیہ دوں، 1 لاکھ روپے دوں یا 10 لاکھ روپے یہ میرا اختیار ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے انہیں 8 دن کے 40 لاکھ روپے ادا کیے ۔ چند روز قبل گلوکار ذیشان روکھڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ سنگیتا نے معمر رانا کو صرف 5 لاکھ روپے دیئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں