کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام گلوکار جمال اکبر کی یاد میں ایک پْروقار تعزیتی اجلاس حسینہ معین ہال میں ہوا۔
تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی،شرکانے اظہار خیال کرتے ہوئے جمال اکبر کی فنی خدمات، انسان دوستی، شائستگی، موسیقی سے وابستگی اور ان کی یادگار شخصیت کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ میوزک کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین شاہ کی جانب سے جمال اکبر کی زندگی اور فنی سفر پر مبنی خصوصی شو ریل بھی پیش کی گئی۔

