کافی پینے پر تشدد، ادیتی شرما کا شوہر کے خلاف مقدمہ

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما نے اپنے شوہر اور سسرالیوں کے خلاف ممبئی میں گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شادی کے 2 ماہ بعد گھر میں کافی پینے پر جھگڑا شروع ہوا تھا جس کے بعد مجھ پر تشدد کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کو گوریگاؤں پولیس سٹیشن میں ادیتی شرما کے شوہر، ساس اور نند کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔ادیتی شرما نے الزام لگایا کہ انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد، مار پیٹ، زبانی بدسلوکی، کردار کشی اور گھریلو ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سسرالیوں نے جہیز میں لائے گئے زیورات کا ناجائز استعمال بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ساس اور نند نے انہیں مسلسل ہراساں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں