سٹی 42: میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان، ایڈمٹنس کارڈ کی تاریخ سامنے آگئی .
ایم ڈی کیٹ کے ایڈمیٹنس کارڈ 6 اگست سے جاری ہونگے
ایڈمیٹنس کارڈز طلبا یو ایچ ایس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ایم ڈی کیٹ میں ایڈمیٹنس کارڈ اور اصل شناختی دستاویزات کے بغیر حصہ لینے کی اجازت نہیں۔امیدواروں کیلئے شناختی کارڈ ، جوینائل کارڈ یا اصل پاسپورٹ میں سے کوئی ایک ہمراہ لازم ہوگا۔
ب فارم ، برتھ سرٹیفکیٹ ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔موبائل فون ، سمارٹ یا ڈیجیٹل واچ ، الیکٹرانک ڈیوائسز امتحانی سنٹر میں لانے کی پابندی ہوگی۔
امیدوار صرف شفاف کلپ بورڈ نیلی سیاہی والے 2بال پوائنٹ ،پانی کی شفاف بوتل لاسکتے ہیں۔یو ایچ ایس نے ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

