محرم الحرام،چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26جون کو طلب

اسلام آباد (این این آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26جون کو طلب کر لیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈی سی کوئٹہ آفس میں 26جون کی شام کو طلب کیا گیا ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں