جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے آئی ٹی سسٹم پر ہیکر کا اٹیک ہوا۔ طلبہ کے نمبر بڑھانے کی کوشش سامنے آگئی۔
غیر مجاز افراد کی طرف سے اساتذہ کے پورٹل لاگ ان کرکے 32 طلبہ کے 72 کورسز کے نتائج تبدیل کئے گئے۔کنٹرولر آفس نے مینول اور آن لائن ریکارڈ میں تضاد پر رزلٹ روک لئے۔جی سی یونیورسٹی حکام نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے تحقیقات کی درخواست دے دی۔
درخواست کے مطابق نامعلوم افراد نے طلبہ کے رزلٹ تبدیل کرنے کیلئے رقم بھی وصول کی، متعدد اساتذہ کے فیکلٹی پورٹلز تک ایک مخصوص آئی پی ایڈریس سے مختلف تاریخوں پر بار بار رسائی حاصل کی گئی۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ کسی طالب علم کو بوگس رزلٹ پر ڈی ایم سی جاری نہیں کی گئی۔

