سرکاری تو سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بھی بند:وزیرِ تعلیم کا بیان آ گیا

پنجاب میں سکول قبل از وقت نہیں کھلیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 24 اگست سے قبل سکول کھولنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تمام سرکاری و نجی سکولوں کو اہم ہدایت جاری کر دی ہیں۔

وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجی سکول نہ کھولا جائے، جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست کو کھلیں گے جبکہ تعطیلات کے دوران ریمیڈیئل لرننگ کیمپ کیلئے ایک ماہ کا وقت مختص کیا گیا تھا۔

رانا سکندر حیات نےکہا کہ طلباء کے لرننگ لاس کو پورا کرنے کیلئے خصوصی کیمپس لگائے گئے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ شیڈول کیمطابق پنجاب کے سکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں