پبلک سکولوں نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔
سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن مقررہ وقت تک مکمل نہیں ہوسکے گی۔
پیکٹا کی جانب سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن کے لیے 8 اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم سکول سربراہان کے مطابق اس وقت تعلیمی ادارے بند ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں طلبہ کے ب فارم بھی ابھی تک نہیں بن سکے۔
سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران سکول بند ہونے کے باعث طلبہ کا ریکارڈ مکمل کرنے اور ضروری دستاویزات حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان کے مطابق سکول دوبارہ کھلنے کے بعد ہی تمام طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاسکے گا۔
سکول سربراہان نے پیکٹا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، تاکہ کوئی بھی طالب علم رجسٹریشن سے محروم نہ رہ جائے۔
دوسری جانب پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

