ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد کے علاقے چھتر میں اوچ سے پنجاب اور سندھ کو بجلی کی جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے علاقے میں سرچ اپریشن شروع پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود پٹ فیڈر بیرون شرواہ کے مقام پر ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو بدھ کے روز نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ٹاور کے تباہ ہونے سے سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی واضع رہے کہ گزشہ چار روز کے اندر ٹاورز کو اڑانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے

