نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں اورنقدی چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی رہزنی کی وارداتین چھ موٹر سائیکلز موبائل فونز ہزاروں روپے نقدی چھین لی گئی جبکہ چھتر میں ڈاٹسن کو لوٹنے کے دوربن ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود ازاد لبڑو زہری کمیپ کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو افراد معشوق منجھو یاسین منجھو سے دو موٹر سائیکل چھینکر فرار ہوگئے جبکہ صدر پولیس تھانے کی حدود اوچ کے قریب گیس پائپ لائن بیرون سائیڈ سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص دریا خان ابڑو ولد حاکم علی ابڑو سے موٹر سائیکل موبائل فون نقدی ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے متاثرہ شخص دریا خان ابڑو نے قرآن پاک اٹھا کر علاقے میں گھمایا اور موٹر سائیکل کی واپسی کی اپیل کی جبکہ صدر پولیس تھانے کی حدود میر حسن روڈ گوٹھ بلاول پھنیار کے قریب مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک. شخص مرتضی سے موٹر سائیکل چھینکر فرار ہوگئے جبکہ منگولی پولیس تھانے کی حدود جمعہ واٹر کورس کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر غلام رسول سولنگی کے بھتیجے سے موٹر سائیکل چھینکر فرار ہوگئے صدر پولیس تھانے ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما طارق کے بیٹے سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینکر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی اسٹرئٹ کرائم ڈیرہ مراد جمالی ڈالڈا مل کے مقام پر گزشتہ شب مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر عبدالرسول ولد محمد بخش ساسولی سے موبائل فون نقدی چھین لی گئی ملزمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی چھتر پولیس تھانے کی حدود اعظم چوک کے ایریا میں مسلح افراد نے ڈاٹسن کو لوٹنے کی کوشش ڈاٹسن نہ رکنے پر مسلح افراد کی فائرنگ ڈرائیور بختیارعلی گولہ اور اعجاز علی کہیری زخمی ہوگئے ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منٹقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں