ریحانہ کی تینوں بچوں کے ساتھ اپنے پرانے محلے کے دورے کی دلکش تصاویر

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ آبائی ملک بارباڈوس میں گزارے خوبصورت لمحات کی نایاب تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ریحانہ اپنے بیٹوں آر زیڈ اے، رائٹ اور 10 ماہ کی بیٹی راکی آئرش کے ہمراہ بارباڈوس کی اس گلی میں پہنچیں جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔

اس گلی کا نام پہلے ویسٹبری نیو روڈ تھا مگر 2017 میں بارباڈوس کے یوم آزادی کے موقع پر گلوکارہ کے اعزاز میں اس کا نام تبدیل کر کے ’ریحانہ ڈرائیو‘ رکھ دیا گیا تھا۔

گلوکارہ نے اس موقع پر انسٹاگرام پر بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں خود وہی ویسٹبری والی چھوٹی بچی ہوں جبکہ اگلے ہی لمحے میں اپنے بچوں کو ’ریحانہ ڈرائیو‘ واپس لے کر آرہی ہوں۔

ریحانہ نے اپنی کامیابیوں پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور کہا کہ تمام عظمت ہمیشہ خالق کی ہی رہے گی۔

گلوکارہ نے بعد ازاں اپنے بچوں اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ لگژری کشتی پر بھی وقت گزارا۔

واضح رہے کہ ریحانہ کے تینوں بچے ان کے پارٹنر اے ایس اے پی راکی سے ہیں اور دونوں 2020 سے ایک ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں