کوہلو میں پینے کا پانی ناپید،محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران وعملہ عوام کے نظروں سے اجھل

کوہلو(این این آئی) کوہلو میں شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں محکمہ پی ایچ ای کی نااہلی سے عوام کے پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے ہیں ضلع کے شہری و دیہی علاقوں میں پینے کا پانی کئی ہفتوں تک غائب ہونے سے گرمی کے موسم میں عوام عاجزآ گئے ہیں شہریوں نے بتایا کہ کوہلو کے مختلف شہری و دیہی علاقوں،نیوکلی،مدینہ کالونی،کلی آزاد شہر،پیپلز کالونی،گاڑداوغ،ملک زئی،میر ہزار واڈھ سمیت دیگر علاقوں میں کئی ہفتوں تک پانی غائب ہونے سے محکمہ پی ایچ ای کا پول کھل گیا ہے ضلع میں واٹر سپلائی کے مشینوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے باجود عوام تک پانی کی فراہمی یقینی نہیں ہوا ہے جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ کے ایکسین نیاز بلوچ اسٹیشن سے غائب ہونے اور محکمہ کا دفتر بند و عملہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے سے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا ہوگئے شہریوں نے مزید کہ ضلع میں گزشتہ سال محکمہ کی جانب سے لاکھوں روپے خرچ کر پائپ لائنوں کا مرمت اور مشینوں کے درستگی کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے جانے کے باوجود بھی شہری علاقوں کے 70فیصد عوام پانی کے بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں جس سے محکمہ کے ماہانہ و سالانہ لاکھوں روپے کے بجٹ پر سوالیہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا جب پانی کی فراہمی یقینی نہیں ہوپایا ہے تو کروڑوں روپے کہاں خرچ کئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں