یوم آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ تجدید عہد، وطن سے وفاداری اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو تازہ کرنے کا دن ہے میر حئیر بیار خان ڈومکی

سیوی(رپورٹر)سیوی میں بھی یوم آزادی پاکستان قومی جوش وجزبے عقیدت اور حب الوطنی کے شاندار اظہار کے ساتھ منایا گیا۔ یوم آزادی کے سلسلے میں سرکٹ ہاؤس سیوی میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں قومی پرچم سربلند کیا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں تقریب میں کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیوی رینج پرویز خان عمرانی، کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس منیر احمد، ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزی، ایس ایس پی سیوی عبدالحمید اعوان اور زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سیوی زون شیرالزمان خلجی نے مشترکہ طور پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا پرچم کشائی کے موقع پر پولیس اور اسکول بینڈ کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ فضا پاکستان زندہ باد اور قومی یکجہتی کے نعروں سے گونج اٹھی تقریب میں قبائلی و سیاسی رہنما سردارزادہ میر حئیر بیار خان ڈومکی، سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے فرزند میر روحیل خان ڈومکی،اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ٬ چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید طارق شاہ، اسسٹنٹ کمشنر لہڑی ملک بہادر بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قادر ہارون، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لہڑی لیاقت علی لغاری، مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز، اساتذہ، طلبہ و طالبات، علاقائی معتبرین، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی پرچم کشائی ہوئی اور یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ طلبہ و طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، جبکہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر پیش کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ طلبہ نے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے خوبصورت ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جسے شرکاء نے بھرپور سراہا اس موقع پر کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض اور قبائلی معتبر شخصیت سردارزادہ میر حئیر بیار خان ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ تجدید عہد، وطن سے وفاداری اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو تازہ کرنے کا دن ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، اس لیے ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ نوجوان نسل خصوصاً طلبہ و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، نظم و ضبط، اتحاد اور حب الوطنی کو اپنی زندگی کا شعار بنانا ہوگا مقررین نے کہا کہ اس سال پاکستان کے لیے پاک چین اور مکہ معاہدہ کسی نعمت سے کم نہیں، یہ اہم پیش رفت ملک کے مستقبل، علاقائی تعاون، امن اور ترقی کے حوالے سے امید کی نئی کرن ہے۔ پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ملک کے معاشی و سفارتی استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا ہے، سیوی کے عوام بھی ہر قومی موقع پر اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، اسکولوں، محکمہ تعلیم، محکمہ کھیل اور تمام متعلقہ اداروں کو یوم آزادی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض اور دیگر آفیسران نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر شہریوں اور نوجوانوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر صاف، صحت مند اور سرسبز پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے دوران تقریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گۓ تھے سرکٹ ہاوس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں