خالق آباد منگچر (رپورٹر)خالق آباد منگچر کے انجمن تاجران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) شاہنواز بلوچ سے ملاقات کی، جس میں خالق آباد منگچر بازار کی حالیہ بندش اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے اے ڈی سی شاہنواز بلوچ کو بازار کی بندش سے تاجروں اور عوام کو ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ طویل بندش کے باعث کاروباری طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے، اس لیے تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے تاجران کے وفد کی باتیں غور سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ تاجر برادری کے جائز مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کا ہر ممکن حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں کو درپیش سفری اور کاروباری مشکلات کو کم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں طے پانے والے فیصلے کے مطابق اے ڈی سی شاہنواز بلوچ نے اعلان کیا کہ کل صبح سے خالق آباد منگچر کا بازار باقاعدہ طور پر کھل جائے گا اور کاروباری اوقات کار صبح سے شام 5 بجے تک ہوں گے اور چوری ڈکیٹی کیلے پولیس انتظامیہ خالق آباد منگچر کے ایس ایچ او کو لیٹر لکھوں گا بازار کی نگرانی کرینگےاس فیصلے پر انجمن تاجران کے وفد نے انتظامیہ اور اے ڈی سی شاہنواز بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ تاجر برادری نظم و ضبط برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

