بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان نظم و ضبط، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اہلیان سیوی

سیوی(رپورٹر)بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان شہر میں امن وامان کے قیام، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کے شانہ بشانہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں، جس پر اہلیانِ سیوی نے بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی خدمات اور حوصلہ مندانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے٬تفصیلات کے مطابق شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف حساس اضلاع میں امن وامان کے قیام میں بلوچستان کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہےسیوی میں بھی بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دے کر شہریوں کے تحفظ اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں شہریوں کے مطابق زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سیوی زون شیر زمان خلجی کی سربراہی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان نظم و ضبط، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جوان شہر کے اہم مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مل کر امن دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اہلیانِ سیوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری نہ صرف سیوی کچھی بلکہ نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود فورس کے جوان اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹتے اور عوام کے تحفظ کے لیے دن رات ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں شہری حلقوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام کسی بھی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی موجودگی سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے جبکہ جرائم کی روک تھام میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت حاصل ہوتی ہے اہلیانِ سیوی نے زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سیوی زون شیر زمان خلجی اور فورس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کانسٹیبلری آئندہ بھی ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے شہر میں امن وامان کے قیام اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں