اوستہ محمد (نامہ نگار عابدعلی ) گوٹھ نور محمد ناوڑا کے رہائشی امیر جان ناوڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد علی ناوڑا صحافت کے مقدس شعبے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئے روز مختلف محکموں کے افسران کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشاد علی ناوڑا خود کو صحافی ظاہر کرتے ہیں، تاہم ان کے بقول ان کا کسی باقاعدہ صحافتی ادارے سے تعلق نہیں ہے امیر جان جاموٹ کا کہنا تھا کہ ان کی اور ارشاد علی ناوڑا کی زرعی زمینوں کے پانی کا پیچ مشترکہ ہے، جس کے باوجود انہیں مبینہ طور پر بار بار بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زرعی پانی کے اس معاملے کی حقیقت اور سابقہ صورتحال کے بارے میں بزرگ افراد، بالخصوص ارشاد علی ناوڑا کے دادا حاجی مٹھا خان بھی گواہی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی جائز صحافتی تنقید یا قانونی کارروائی کے خلاف نہیں، تاہم صحافت کے نام پر کسی شہری کو مبینہ طور پر دباؤ میں لانا یا ذاتی معاملات کو مختلف رنگ دینا قابلِ قبول نہیں امیر جان جاموٹ کا کہنا تھا کہ صحافی ارشاد علی ناوڑا کا ماضی میں بھی انکے سیکڑوں تعداد میں کیسز ہوئے اس نے ہر محکمہ پولیس یا کوئی بھی محکمہ ہو اس نے بلیک میلنگ کی جبکہ انکا کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے پولیس تھانہ کیٹل فارم کا مسلہ 2022 سیلاب محکمہ ایریگیشن پولیس ڈی سی جعفر آباد ریاستی اداروں کو بلیک میل کرنا ان سے بھتہ وصول کرنے سمیت خان پور پل پر ارشاد ناوڑا نے نہ کسی پرچون مرغی سمیت مختلف کاروباری حضرات کو تنگ کرکے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کی ایسے معاملات کیوجہ سے یہ بندہ یہاں سے نقل مکانی کرکے ضلع صحبت پور گیا تھا پھر بھی وہ علاقے کی معزز شخصیات کی جان نہیں چھوڑ رہا پے امیر جان جاموٹ کا مزید کہنا تھا کہ زرعی پانی کی پیچ کے حوالے سے انکا دادا کہہ رہا ہے کہ پانی ہمارا حق ہے اور انکے دادا بھی اس بات کو کلیئر کردی ہے امیر خان جاموٹ نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، کمشنر نصیرآباد، ایس پی جعفرآباد اور بالخصوص صحافی برادری سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا غیرجانبدارانہ نوٹس لیا جائے، الزامات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی جانب سے صحافت کے نام پر بلیک میلنگ یا ہراساں کرنے کے شواہد سامنے آئیں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ معاملہ حقائق، قانون اور باہمی احترام کے اصولوں کے تحت حل کیا جائے تاکہ علاقے میں صحافت کی ساکھ بھی برقرار رہے اور شہریوں کے حقوق کا بھی تحفظ ہو میں کمشنر نصیر آباد ڈی سی جعفر آباد میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ارشاد ناوڑا کو بلیک میلنگ کیوجہ فورتھ شیڈول میں ڈالکر ان پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے

