یوسی 9 جناح ٹاؤن لائنزایریا میں کچرا کنڈی رہائشیوں کے لئے عذاب بن گئی، شہریوں کو اور ٹریفک کے گزرنے میں مشکلات کا سامنا

کراچی (این این آئی) یوسی 9 جناح ٹاؤن لائنزایریا میں کچرا کنڈی رہائشیوں کے لئے عذاب بنتی جارہی ہے۔ ٹاؤن، یونین کونسل اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے بروقت صفائی نہ ہونے پر کچرا سڑک پر آنے لگ گیا۔ شہریوں کو اور ٹریفک کے گزرنے میں مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا جناح ٹاؤن یونین کونسل نمبر 9 میں عبدالصمد شہید پارک کے قریب واقع کچرا کنڈی رہائشیوں کے لئے عذاب بنتی جارہی ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ، یونین کونسل یا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کی جانب سے بروقت کچرا کنڈی کی صفائی نہ ہونے اور کچرا ٹھکانے نہ لگانے کے سبب کچرا اپنی حدود سے نکل کر سڑک پر پھیلنے لگ جاتا ہے۔ سڑک پر کچرا پھیلنے سے راہگیروں اور ٹریفک کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ کئی دفعہ شکایات درج کروانے کے باوجود بلدیاتی عملہ اپنی مرضی سے کچرا کنڈی خالی کرنے کے لئے آتا ہے۔ علاقے کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یونین کونسل یا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ بروقت کچرا کنڈی کے فضلے کو ٹھکانے لگایا کرے اور اپنی ڈیوٹی بخوبی پورے کرے۔ رہائشیوں کو اس عذاب سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں