استنبول(این این آئی)امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

