فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی شیرزمان خلجی

سیوی(رپورٹر)زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سیوی زون شیر زمان خلجی نے اپنے دفتر میں ماتحت ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات تفصیل سے سنےانہوں نے ملازمین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات اور احکامات جاری کیے، جبکہ ملازمین کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر زونل کمانڈر شیر زمان خلجی نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوان اور ملازمین امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محکمہ کی نیک نامی کے لیے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں شیر زمان خلجی نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈیوٹی میں غفلت برتنے یا محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں نظم و ضبط، میرٹ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اولین ترجیح حاصل ہے جبکہ ملازمین کے جائز مسائل کا بروقت حل بھی محکمہ کی ذمہ داری ہے افسران اور اہلکار باہمی رابطے کو مزید بہتر بناتے ہوئے اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیں تاکہ عوام کو مؤثر اور بہتر سکیورٹی فراہم کی جا سکے ملازمین نے زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سیوی زون شیر زمان خلجی کی جانب سے ان کے مسائل سننے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسر کی جانب سے ماتحت عملے کے مسائل براہِ راست سننا حوصلہ افزا عمل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں