خاران میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس، ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ کی شرکت

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی )ملک بھر کی طرح ضلع خاران میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس مفتی اعظم بلوچستان حضرت مولانا مفتی حبیب احمد نقشبندی کے قیادت میں امام اعظم مسجد میلاد چوک سے برآمد ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے نواب اکبر خان بگٹی فٹبال اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جہاں پر فضاء لیبک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعروں سے گونج اٹھا جلسہ میں مختلف مکاتب فکر علماء کرام مذہبی سیاسی و قبائلی شخصیت کی بڑی تعداد میں شرکت کی جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلسہ سے مفتی اعظم بلوچستان حضرت مولانا مفتی حبیب احمد نقشبندی نے خصوصی خطاب کی جبکہ جلسہ سے دیگر علماء کرام نے بھی اس دن کے مناسبت سے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارک اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ کہ عید میلادالنبی ﷺ ہمارے لیے انتہائی عقیدت اور محبت کا دن ہے۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے۔ ہمیں آپ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ سے محبت، اخوت، بھائی چارے، امن اور برداشت کا درس حاصل کرنا چاہیے۔ آپ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے درود و سلام کی محافل منعقد کرتے ہیں خاران میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہر کی فضا درود و سلام اور نعتوں سے معطر ہے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بناتے ہوئے امن، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ خاران کی جانب سے سیکیورٹی موثر انتظامات کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی رضاکاروں نے بھی سیکورٹی میں حصہ لیا جبکہ ڈپٹی کمشنرخاران منیر احمد سومرو کے ہدایت کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر جمالی اسسٹنٹ کمشنر خاران خادم حسین کھوسہ ایس ایس پی خاران صدورو لاشاری اپنے پورے ٹیم کے ہمراہ مرکزی جلوس کا جائزہ لیتے رہے اس دوران محکمہ صحت خاران کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر احمد بلوچ اپنے محکمہ صحت کے پورے ٹیم کے ساتھ ایمرجنسی حالات کے پیش نظر ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی اور اسی طرح ٹیچنگ ہسپتال خاران کے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد مہیم نے بھی ہسپتال میں پورے ٹیم کو الرٹ رکھا تھا اور ساتھ ہی میونسپل کمیٹی کے ٹیم جلوس کے راستوں کو صفائی کے انتظامات کئیے ہوئے تھے اس دوران نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے، بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔شہر بھر میں درود و سلام کی صدائیں مختلف عمارات۔ مساجد، گلیوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد اور نعتیہ پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں خاران میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہر بھر میں عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
جشن میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے مختلف مقامات پر محافلِ نعت، ذکر و اذکار اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے حوالے سے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں علماء کرام اور مذہبی شخصیات حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور تعلیمات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔چونکہ عید میلادالنبی ﷺ ہمارے لیے انتہائی عقیدت اور محبت کا دن ہے۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے۔ ہمیں آپ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ سے محبت، اخوت، بھائی چارے، امن اور برداشت کا درس حاصل کرنا چاہیے۔ امت مسلمہ اپ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے درود و سلام کی محافل منعقد کرتے ہیں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس میں خاران اور گردونواح کے ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کرکے اپنے محبت عقیدت اور مذہبی جوش جذبے کا اظہار کیا اس دوران مختلف جگہوں پر لنگرز کا بھی اہتمام کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں