صرف ماں کا دودھ پلانا بچوں کی اموات میں کمی، بہتر صحت اور صحت مند نسل کی بنیاد رکھنے کا سستا، مؤثر اور قدرتی ذریعہ ہے ڈاکٹر قادر ہارون

سیوی(رپورٹر)بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ، محکمہ صحت کے زیر اہتمام اور یونیسیف کے تعاون سے سیوی میں ورلڈ بریسٹ فیڈنگ منتھ 2026ء کی مناسبت سے تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیوی ڈاکٹر عبدالقادر ہارون تھے تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے حاصل کی تقریب میں ڈاکٹر امبرین کریم بگٹی، پرنسپل مڈوائفری سکول، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر حاجی بلوچ اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام بانو ارباب نے خطاب کرتے ہوئے ماؤں اور خاندانوں میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبدالقادر ہارون نے کہا کہ صرف ماں کا دودھ پلانا بچوں کی اموات میں کمی، بہتر صحت اور صحت مند نسل کی بنیاد رکھنے کا سستا، مؤثر اور قدرتی ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ کام کرنے والی ماؤں کو بھی سازگار ماحول اور ضروری سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لیے قدرت کا بہترین تحفہ ہے، ابتدائی چھ ماہ تک بچے کو صرف ماں کا دودھ پلانا اس کی صحت، نشوونما اور قوتِ مدافعت کے لیے نہایت اہم ہے۔ ماں کا دودھ بچے کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہےتقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مس ارم نورین، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رخسانہ شریف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مس یاسمین نواز، سوشل ویلفیئر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے بابو سیف اللہ گشکقری٬محکمہ زراعت، محکمہ خوراک،ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید طارق شاہ٬ اسسٹنٹ ڈائرئکٹرببینظیر انکم سپورٹ پروگرام لہڑی منیر احمد بگٹی سمیت مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان، لیڈی ہیلتھ ورکرز، مختلف سماجی اداروں کے نمائندگان اور صحافیوں نے شرکت کی سیمینار کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے آگاہی واک نکالی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت سے متعلق بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ واک کے ذریعے شہریوں میں ماں کے دودھ کی افادیت اور بچوں کی بہتر صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماں کے دودھ کے فروغ، بچوں کی غذائیت اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے آگاہی کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں