خاران( رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) خاران شہر میں ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں اور فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس اور عوام کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں دو مبینہ مسلح ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں خاران بازار میں ڈکیتی کے مختلف واردات ہوئے پہلا واقعہ خاران پُرانا سبزی منڈی میں پیش آیا، جہاں واقع عصمت ایزی پیسہ شاپ پر مبینہ مسلح ڈکیتوں موٹر سائیکل پر اکر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کی اور نقد رقم لے گیے ذرائع کے مطابق مذکورہ مبینہ ڈکیتوں نے عصمت ایزی پیسہ شاپ پر واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےجبکہ دوسرا واقعہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کی بروقت کارروائی اور عوام کی مدد سے ڈکیتی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔اس دوران پولیس اور مبینہ مسلح ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد پولیس نے عوام کی مدد سے دو مبینہ مسلح ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔واقعے کے بعد خاران بازار بند ہو گیا، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد پولیس تھانے میں جمع ہو گئی۔ یاد رہے کہ خاران کے شہری عرصہ دراز سے اس نوعیت کی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

