ڈیرہ بگٹی میں ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار

ڈیرہ بگٹی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے ڈیرہ بگٹی میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کے افسران، پیرامیڈکس اور دیگر طبی عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسر میر حاجی بگٹی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جمعہ بگٹی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم بگٹی سمیت پیرامیڈکس اسٹاف موجود تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لیے قدرتی اور بہترین غذا ہے، جو بچوں کی صحت مند نشوونما، قوتِ مدافعت میں اضافے اور مختلف بیماریوں سے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مقررین نے والدین اور خصوصاً ماؤں میں ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں ماں کے دودھ کے حوالے سے آگاہی کا پیغام زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں