کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اسپورٹس کی دنیا بلوچستان میں غیرمعمولی ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کے ابھار کیلئے مواقعوں کی اشد ضرورت ہے مناسب مواقع اور ضروری سہولیات نہ ملنے کی صورت نوجوانوں کی صلاحیتیں ضائع بھی ہو سکتی ہیں. انہوں نے کشمیر سپریم لیگ میں بلوچستان کے کرکٹرز کو موقع دیا جا رہا ہے جو نہایت خوش آئند ہے. اس سے صوبوں کوایک دوسرے کے قریب لانے اور قومی یکجہتی کو مستحکم بنانے بھرپور مدد ملے گی. یہ انہوں نے آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں چیئرمین کشمیر سپریم لیگ معسود احمد خان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد میں پاکستان قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹرز موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان سے بہترین کرکٹ کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتاً یہاں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرکٹ میچز کا اہتمام بھی کریں تاکہ کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت مند تفریح کے مواقع بھی میسر ہوں. گورنر بلوچستان نے کشمیر سپریم لیگ کو اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

