ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

کراچی: سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ ماہرہ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم منصوبے بناتے ہیں لیکن پھر اللہ بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے ۔اداکارہ کے اس اعلان کے بعد ان کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگئی۔متعدد فنکاروں نے ماہرہ کو زندگی کے اس نئے سفر پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں