26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل عدم پیشی پر پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز اور کے پی اسمبلی کے 12 ممبران کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل عدم پیشی پر پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز اور کے پی اسمبلی کے 12 ممبران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے اور پولیس کی جانب سے مسلسل غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے عمر ایوب، عرفان سلیم کے علاوہ شاہ احد، شیر علی ارباب، زبیر وزیر، بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود، عجب گل ودیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں حاصل کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں