نواب ثناء اللہ زہری کی میر شفیق الرحمان کے قتل کی مذمت

کوئٹہ+سعودی عرب(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سعودی عرب سے اپنے جاری کردہ بیان میں سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے بڑے فرزند اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان کے بڑے بھائی میرعطاء الرحمن مینگل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ قبائلی شخصیت کی قتل ایک نہایت اور افسوس ناک واقعہ ہے انہوں نے سو گوار خاندان سے دل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاء کی کہ اللہ تعالی میر عطاء الرحمان مینگل کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے غم اور مشکل کی اس گھڑی میں میر محمد نصیر مینگل میر شفیق الرحمن مینگل اور انکے خاندان کے غم اور دکھ میں برابر شریک ہوں نواب ثنا اللہ خان زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس بڑے سانحہ کے موقع پر میر محمد نصیر مینگل میر شفیق الرحمن مینگل اور خاندان اور چاہنے والوں کو صبر جمیل کی توفیق عطاء کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں