کراچی (این این آئی) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ملک خدا بخش نے دعویٰ کیا ہے کیا ہے ایران اسرائیل تنازعے کے باعث ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرلیم ڈیلرز کو ڈیمانڈ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں دے رہی ہیں۔ملک خدا بخش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کو آرڈر کے مطابق سپلائی نہیں دے رہیں،اوگرا نے بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیز لائسنسوں میں دی گئی شرائط کے مطابق، اپنے لازمی 20 دن کے اسٹاک کی سطح کو برقرار رکھنے ی ہدیات کی ہے۔ ملک خدا بخش نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے،کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں خطے کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر سپلائی کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ملک خدا بخش کے مطابق کراچی کی پیٹرول کی طلب یومیہ دو ہزار پانچ سو میٹرک ٹن ہے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کا وافز ذخیہر موجود ہے۔ ملک خدا بخش نے کہا کہ کراچی میں یومیہ ڈھائی ہزار میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی سیلز ہیں،آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے پاس بیس دن سے زائد کا تیل کاذخیرہ موجود ہے،کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے،ایک کمپنی کے پمپس ڈرائی ہوئے ہیں جس نے ہمارے ڈیلرز کو سپلائی نہیں دی،اوگرا کے معیار کے مطابق ملک میں تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو مصنوعی قلت پیدا کرنے سے روکے،پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوئی تو عوام پریشان اور حکومت کی بدنامی ہوگی۔

