اوتھل: ڈسٹرکٹ اسپتال میں ادویات کی قلت، مریض پریشان

لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم ایس کی نااہلی، لیبر روم اور او پی ڈی میں ادویات نایاب، مریض پریشان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے، جہاں ایم ایس کی مبینہ نااہلی کے باعث لیبر روم اور او پی ڈی میں ضروری ادویات نایاب ہو چکی ہیں۔ مریضوں کو محض بلڈ پریشر چیک کر کے پرچی تھما دی جاتی ہے، اور انہیں کہا جاتا ہے کہ ادویات بازار سے خریدیں یہ صورت حال خاص طور پر دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب مریضوں کے لیے شدید پریشان کن ہے، جو سرکاری اسپتال سے مفت علاج اور ادویات کی توقع لیے آتے ہیں، لیکن بدلے میں بازاری ادویات خریدنے کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہےعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ہسپتال میں ادویات دستیاب نہیں تو پھر سرکاری ہسپتال ہونے کا فائدہ کیا ہے؟ عوام حکومت پر بھاری ٹیکس دیتے ہیں تاکہ انہیں بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں، لیکن یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔لسبیلہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے وفاقی وزیرِ تجارت نواب جام کمال خان عالیانیسیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں ادویات کی شدید کمی کا فوری نوٹس لیا جائے اور ایم ایس کی کارکردگی کا ازسرِنو جائزہ لے کر اصلاحات کی جائیں تاکہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں