پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر متعدد ائیرلائنز پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سامان کی ترسیل میں تاخیر پر ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کی ہے، یکم جولائی سے 15 اگست 2026 تک سامان کی ترسیل میں تاخیر کے 19 کیسز سامنے آئے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سامان کی ترسیل میں تاخیر پر 8 ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کو سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کا پابند کیا جا رہا ہے، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری ہے، سروس اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

