صحبت پور: ڈی ایچ او کا SNID ستمبر مہم کے دوران مختلف پولیو ٹیموں کا فیلڈ وزٹ

صحبت پور( عطا محمد کھوسہ )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صحبت پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوسہ نے ستمبر 2026 کی SNID پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا فیلڈ دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران یوسی نوذ بند میں پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا گیا، جہاں تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود پائی گئیں اور ان کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی۔ بعد ازاں اعظم خان، یوسی نوذ بند میں قائم اسٹیٹک سنٹر کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں پولیو ٹیم موقع پر موجود تھی اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی تھی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کھوسہ کے مطابق ضلع صحبت پور میں SNID ستمبر 2026 کی سرگرمیاں پرامن ماحول میں مائیکرو پلان کے مطابق جاری ہیں، جبکہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں