صحبت پور ( عطا محمد کھوسہ ) شہید ملک محمد علی تھانے کی حدود چتن پٹی کے قریب مین صحبت پور روڈ پر دن دہاڑے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات، نامعلوم مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سراج احمد ولد معراج احمد کھوسہ مین صحبت پور روڈ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں مبینہ طور پر روک کر موٹر سائیکل سی ڈی 2026 ماڈل چھین لی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
شہریوں نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر موٹر سائیکل برآمد کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

