پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل،صحافتی برادری کو مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے،مہر حمید انور

اوستہ محمد (این این آئی)پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے بلوچستان سمیت تمام اضلاع کے نومنتخب صوبائی عہدیداران، ضلعی و تحصیل عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مہر حمید انور نے اپنے بیان میں کہا کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ صحافی معاشرے کی آواز ہیں اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور صحافتی برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نومنتخب صوبائی، ضلعی اور تحصیل عہدیداران تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں.مرکزی صدر مہر حمید انور نے تمام نومنتخب عہدیداران کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں