اوستہ محمد(این این آئی)میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے کے میئر میر مظفر خان جمالی کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر اوستہ محمد سکندر علی تنیو نے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے میونسپل کارپوریشن کی تمام دستیاب مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔چیف آفیسر سکندر علی تنیو کی جانب سے متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، گلی محلوں اور بازاروں میں صفائی کے کام کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔میونسپل کارپوریشن کے عملے کی جانب سے مشینری کے ذریعے کچرے کے ڈھیروں اور گندگی کی صفائی کی جا رہی ہے، جبکہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔شہریوں نے صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شہر میں صفائی کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

