(ن)لیگ بلوچستان میں جعفرمندوخیل،جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں فعال و منظم ہے،سید جہانگیرشاہ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) صوبائی صدرو گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری و روکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں فعال اور منظم ہے انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں بلوچستان سے مسلم لیگ(ن) کلین سوئیپ کریگی،پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف،وزیراعظم میاں شہباز شریف اور بی بی مریم نواز سے اپیل کرتے ہیں کہ رکن قومی اسملبی جمال شاہ کاکڑکو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے عوام اور کارکنوں کی خدمت کرسکیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ شیخ جعفرخان مندوخیل نے جب سے گورنر کے عہدے کاحلف اٹھایا ہے وہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کررہے ہیں جبکہ گورنر ہاؤس میں عوام سے ملاقاتیں کرکے انکے مسائل معلوم کرتے ہیں جو ایک اچھا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مشکل حالات میں پارٹی کے جنرل سیکرٹر ی و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے پنجگور،تربت، گوادر سمیت دیگر اضلاع کے دورے کرکے وہاں مسلم لیگ(ن) کو فعال بنایا اور پارٹی پرچم لہرایا۔انہوں نے کہا کہ اسوقت مسلم لیگ (ن) کو توڑنے والے وفاقی وزارت کے مزے لے رہے ہیں جبکہ مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دینے والے بغیر وزارت کے بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف،وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور بی بی مریم نواز سے اپیل کرتے ہیں کہ جمال شاہ کاکڑ کو وفاقی کابینہ میں لیا جائے تاکہ وہ مزید بہترطریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کے سینئررہنما یونس بلوچ، چوہدری شبیر،فتح جمالی،حیدرخان اچکزئی اوردیگر سینئر ساتھیوں کے ساتھ ملکر پارٹی کو مزید فعال بنائیں گے اورانشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان سے کلین سوئیپ کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں