کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے سینئر صحافی عابد بخاری کے انتقا ل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد بخاری ایک ملنسار اور منجھے ہوئے صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردارادا کیا انکی صحافتی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یادرکھا جائے گا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک تعزیتی بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ عابد بخاری صحافتی شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کوا جاگر کرنے اورانکے حل میں اپنا کردادا کیا اور بغیر کسی لالچ اور مفادکے وہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو کوریج دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عابد بخاری کے انتقال سے بلوچستان کے عوام ایک اعلیٰ کردار کے مالک اور ملنساردوست اور صحافی سے محروم ہوگئے ہیں انکی صحافت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عابد بخاری جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوگئے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

