اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری اہلیہ کی پوڈکاسٹ میں ایک ساتھ شرکت

لاہور (این این آئی)معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قراۃالعین اور تیسری اہلیہ عروسا خان کی حالیہ پوڈکاسٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دونوں نے نہایت خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کی۔ اس دلچسپ مکالمے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔یہ پہلا موقع ہے کہ اقرار الحسن کی دو شریک حیات کسی عوامی پلیٹ فارم پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ پوڈکاسٹ میں قرا ۃالعین نے اپنی نجی زندگی، شادی، صحافتی کیریئر اور خاندان سے متعلق کھل کر بات کی، جبکہ میزبان کی حیثیت سے عروسا خان نے اس گفتگو کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا۔قراۃالعین نے بتایا کہ انہوں نے ہی اقرار الحسن سے محبت کا آغاز کیا تھا، اور دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز شعر و شاعری کے تبادلے سے ہوا، جو بالآخر شادی پر منتج ہوا۔انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ شادی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے صحافت سے وقفہ لیا، کیونکہ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جس میں مسلسل وقت دینا پڑتا ہے، اور خاندانی ذمہ داریاں ادا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں