خاران (این این آئی)کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہر شخص اپنے نام ایک درخت لگائے تو ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے شجر کاری مہم 2025 میں بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسران کے اعزاز میں اپنی طرف سے منعقدہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم تقریب سے خطاب میں کیا، محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم 2025 کے سلسلے میں بہترین کاکردگی پر کمشنر رخشان ڈویڑن مجیب الرحمن قمبرانی کی جانب سے رخشان ڈویژن کے ڈویڑنل اور ضلع خاران کے مختلف اداروں اور محکموں کے سربراہان کو تعریفی اسناد اور شیلڈ دئیے گئے اس سلسلے میں ٹی ٹی سی سینٹر خاران میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کمشنر رخشان ڈویڑن مجیب الرحمٰن قمبرانی، کنزرویٹر اف فاریسٹ رخشان ڈویڑن نزیر احمد کرد، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، اے ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج داد محمد مینگل، ڈائریکٹر ٹی ٹی سی کیمپس خاران سید اللہ داد شاہ، ڈویڑنل فارسیٹ آفیسر رخشان بختیار احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمود احمد چنال نے افیسران اور باقی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں تعریفی سرٹیفیکٹ اور شیلڈ تقسیم کی جن محکموں اور اداروں کو سرٹیفکٹ اور شیلڈ دی گہی ان میں ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی، کیڈٹ کالج خاران کے پرنسپل عرفان اللہ،ٹی ٹی سی خاران کیمپس کے ڈائریکٹر سید اللہ داد شاہ، یونیورسٹی آف بلوچستان خاران کیمپس کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ ،پرنسپل شہید محمد نور مسکان زئی بوائز ڈگری کالج خاران پروفیسر عبدالشکور گہرامزئی، پرنسپل بوائز ڈگری کالج خاران پروفیسر صنم ستار، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خاران نوروز خان مسکان زئی، ڈی ڈی او میل عبد الخالق، ڈی ڈی او فیمیل اسمہ شاہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران نور احمد کبدانی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران ڈاکٹر مشتاق احمد نوشیروانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر خاران محمود علی چنال، ایف اے او ٹیم لیڈر ذاکر علی غلزئی، ایس ڈی او ایری گیشن نجیب اللہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہندو محلہ کے ہیڈ ماسٹر محمد عثمان، ہیڈ مسٹریس عزیز آباد گرلز ہائی اسکول مس زرگل، زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر ملک منظور احمد نوشیروانی، سلطان سلیم، کریسچن کمیونٹی نمائندہ چوہدری عارف، میڈیا پرسن محمد عیسیٰ محمد حسنی،زراعت ڈیپارٹمنٹ کے ناصر علی فارسیٹ آر ایف او نور حسن، فاریسٹر سید سعادت اللہ شاہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دئیے گئے، کیڈٹ کالج خاران کے پرنسپل، یونیورسٹی سب کیمپس خاران ڈائریکٹر، ڈی ڈی او فیمیل خاران، پی پی ایچ آئی خاران ڈی ایس ایم،ہیڈ مسٹریس عزیز آباد گرلز اسکول، زمیندار ایکشن کمیٹی صدر، گرلز ڈگری کالج خاران پرنسپل، ایم ایس ڈی ایچ کیو،ایس ڈی او ایریگیشن خاران کی عدم موجودگی پر ان کے نمائندوں نے سرٹیفکیٹ اور شیلڈ وصول کئے،اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویڑن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہر وقت شجر کاری کے دوران شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تمام دفاتر تعلیمی اداروں ہسپتالوں اور اپنے گھروں میں پودا لگا کر قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ پودے اور درخت علاقے کے قدرتی حسن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک صاف ماحول مہیا کرتے ہیں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی جانب ترغیب دینا ہے شجر کاری سے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھرپور مدد مل سکتی ہے کمشنر رخشان ڈویڑن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ شجر کاری مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آفیسران اور مختلف شعبوں سے متعلق رکھنے والے افراد کو ان کی بہتر کارکردگی پر خراج تحسین کے طور پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دیا گیا ہے تقریب میں کنزرویٹر آف فارسیٹ رخشان ڈویڑن نزیر احمد کرد نے اعلان کیا کہ شجر کاری مہم 2025 میں رخشان ڈویڑن میں سب سے زیادہ شجر کاری پر بیسٹ ڈپٹی کمشنر ڈی سی چاغی عطاء منیم اور بیسٹ ڈی ایف او خاران کے ڈی ایف او بختیار احمد نامزد ہوئے ہیں، کمشنر رخشان ڈویڑن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کنزرویٹر آف فارسیٹ رخشان ڈویڑن نذیر احمد کرد، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ڈی ایف او خاران بختیار احمد کو ان کے بہتر کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ شیلڈ اور سوویئر دیا، کنزرویٹر آف فارسیٹ رخشان ڈویڑن نزیر احمد کرد نے کمشنر رخشان ڈویڑن کو ان کے شجر کاری مہم میں خصوصی دلچسپی اور خاص سرپرستی کرنے پر خصوصی طور پر شیلڈ اور سوویئر پیش کیا،تقریب میں شامل تمام شرکاء نے شجر کاری مہم میں خصوصی دلچسپی اقدامات اور بھرپور سرپرستی کرنے پر کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ رخشان ڈویڑن میں بھرپور شجر کاری ہوئی جو کمشنر رخشان کی خصوصی دلچسپی اقدامات اور مکمل سرپرستی سے ممکن ہوئی اور کمشنر رخشان نے شجر کاری مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسران و دیگر نمائندوں کو تعریفی اسناد دیکر ان کا حوصلہ افزائی کیا جس سے مزید لوگوں میں شجر کاری میں دلچسپی بڑھے گی۔

