مکوآنہ (این این آئی)فیصل آبادجڑانوالہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحت کی دستک آپکی دہلیز پر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری،اصغر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب اورچیف افیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے ادا کیے اس موقع پر بلال بدرچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز پنجاب کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات عمل میں لا رہی ہے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہچانے لیے کلینک آن وہیلز کے تحت شہر کی 5 یونین کونسلز میں گاڑیاں موجود ہونگی اورصحت کی دستک آپکی دہلیز پر کے تحت 8 سہولیات فراہم کی جائیں گی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر شہزاد رانا نے کہا کہ صحت دستک کے تحت حاملہ خواتین کا معائنہ الٹراساؤنڈ،بعداز زچگی معائنے کی سہولت، سوکھڑے کا شکار بچوں کی سکریننگ و علاج کی سہولت میسر ہونگی

