ڈی آئی خان،اغوا کے دوران دل کا دورہ، اکاؤنٹس آفیسر جاں بحق، دو ساتھی بازیاب

ڈی آئی خان (این این آئی)ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئے تھے تاہم اغوا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اکاؤنٹس آفیسر نوید ظفر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹانک کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوید ظفر اغوا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے دو مغوی ساتھیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نوید ظفر صبح کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنے دفتر ٹانک جا رہے تھے، تاہم وہ دفتر نہیں پہنچے اور صبح سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔پولیس نے بتایا کہ نوید ظفر کو دو اہلکاروں سمیت راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ اغوا کے دوران نوید ظفر کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ان کے دو مغوی ساتھیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں