آسٹریلیا کے چار رکنی بولنگ اٹیک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسا تاریخی اعزاز حاصل کرلیا ہے جو اس سے قبل کسی ٹیم کے بولرز کے حصے میں نہیں آیا۔
پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے جنوبی افریقا کے خلاف کنگزمیڈ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران مشترکہ طور پر 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔
اعداد و شمار کے مطابق چاروں بولرز نے ایک ساتھ 38 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 602 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بولنگ یونٹ کی جانب سے سب سے بڑی تعداد ہے۔
کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ پہلی بار قائم ہوا ہے جس کا ٹوٹنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے معین علی، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس کا مجموعہ تقریباً 430 وکٹیں رہا۔
تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے جیک کیلس، مکھایا این تینی، نکی بوئے اور شان پولاک نے 341 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آسٹریلوی بولرز کی جانب سے 602 وکٹوں میں میں پیٹ کمنز 158 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، مچل اسٹارک نے 155، جوش ہیزل ووڈ نے 150 اور نیتھن لائن نے 139 وکٹیں حاصل کیں۔
چاروں بولرز کی کامیابی کا راز ان کے مختلف انداز میں پوشیدہ ہے۔
کمنز کی رفتار، اسٹارک کی بائیں ہاتھ سے سوئنگ، ہیزل ووڈ کی نپی تلی لائن و لینتھ اور لائن کی اسپن حریف بلے بازوں کے لیے مسلسل مشکلات پیدا کرتی ہے۔

