بندیا کماری کی بازیابی کی اپیل، 14 سالہ لڑکی کے اغوا، جبری مذہب تبدیلی اور نکاح کا الزام

سیوی (نامہ نگار) بندیا کماری کے ورثاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان، وزیراعلیٰ سندھ اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ ان کی چودہ سالہ نابالغ بیٹی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے بندیا کماری کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ یاسر ڈومکی نامی لڑکے نے تین روز قبل ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور اس کا مبینہ طور پر زبردستی مذہب تبدیل کروا کر نکاح کرلیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر صرف چودہ سال ہے اور وہ نابالغ ہے، لہٰذا اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے ورثاء نے اقلیتی امور کے وزیر سنجے پنجوانی اور دھنیش کمار سمیت متعلقہ حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بچی کی عمر اور نکاح سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے بندیا کماری کے ورثاء نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے اسے جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں